۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / مراسم بزرگداشت مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی توسط آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک میں بہائے جانے والے خون ناحق کا انتقام ضرور لے گا اور مستقبل قریب میں ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اور آل سعود کے وحشیانہ جرائم بے گناہ شیعوں کے قتل عام کے خلاف آیت اللہ مکارم شیرازی کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا إلیه راجعون

آل سعود کی جانب سے حجاز میں درجنوں نوجوان مسلمانوں کو وحشیانہ اور ظالمانہ طریقے سے پھانسی دینے کی خبر نے دنیا کےتمام آزاد مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچائی۔ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس لئے بھیجا گیا تھا کہ وہ عزت انسانی اور کرامت انسانی کو بحال کریں اور خدا کے دین کی رحمت کو تمام انسانوں کے لئے ثابت کریں کہ اسلام دین رحمت ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس دور میں جاہلیت سے پہلے کے وحشیانہ رویے دوبارہ زندہ ہو گئے جا رہے ہیں۔ اسلام کے نام پر مختلف بہانوں سے بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے،اسلام کے پاکیزہ اور محبت بھرے چہرے کو داغدار کیا جا رہا ہے۔

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں نام نہاد عالمی برادری اور حقوق انسانی کے دفاع دعویٰ کرنے والے انسانی حقوق سے بالاتر ہو کر جانوروں کے حقوق کے دفاع کو چیخ رہے ہیں، ایسے وحشیانہ جرم کے مقابل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جب کہ تمام آزادی پسند انسانوں نے اس ہولناک قتل عام کی مذمت کی ہے، گویا آل سعود کے ڈالروں نے عالمی برادری کی زبان بند کر رکھی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک میں بہائے جانے والے خون ناحق کا انتقام ضرور لے گا، شہدا کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور مستقبل قریب میں ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

خدا ان شہداء کی پاکیزہ روحوں کو پیغمبر اسلام ؐاور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے ، شہداء کے اہل خانہ اور لواحقین کو خاص طور پر قطیف اور الاحساء کے مومنین اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .